19 مئی ، 2017
بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نائیجیریا جانے والے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو لیکویڈ ہیروئین برآمد کی گئی ہے۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق نائیجیریا جانے والے مسافر کے سامان پر شک گزرنے پر بیگ کے خفیہ خانوں کو کھولا گیا تو شیمپو کی بوتلیں برآمد ہوئیں جن میں موجود شیمپو کو چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ شیمپو کے نیچے ہیروئن چھپائی گئی ہے۔
اے ایس ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
اے ایس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الااقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔