20 مئی ، 2017
سائنسدانوں نے ورزش کو آنکھوں کی بینائی اور دماغ کے لئے بہترین قرار دیا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں کی نئی تحقیق کے مطابق ورزش یا جسمانی سرگرمی سےانسانی بصارت اور اس سے وابستہ دماغی افعال پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ہلکی ورزش وژول کورٹیکس پر اچھا اثرڈالتی ہے ،یہی وہ جگہ جو انسان کو کسی بھی منظر کو دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔