20 مئی ، 2017
پوری، حلوا، مزیدار لسی ، بڑے بڑے پہلوان لاہوری ناشتے کے سامنے ہمت ہار گئے، ٹائنی نے لسی اور حلوا پوری کے ساتھ صرف 10انڈو ں کا آملیٹ کھایا لیکن پھر میزبانوں پر پیار کا داؤ آزمایا۔
انٹر نیشنل ریسلر ز لاہور کے مقامی ہوٹل میں روایتی لاہوری ناشتےسے لطف اندوز ہوتے رہے، ٹائنی نےحلوہ پوری کھائی تو انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہوگئے، لسی پینے کے بعدتوبےاختیار کہہ اُٹھےکہ ’’لاہور،لاہور اے‘‘۔
انٹر نیشنل ریسلر ٹائنی اپنے قد کاٹھ اور مخصوص اسٹائل کےباعث پاکستان آئے ہوئے 25 ریسلرزمیں منفرد ہی نہیں، مقبولیت میں بھی آگے ہیں،ٹائنی نے ناشتے میں حلوہ پوری اور لسی شوق سے پی،10 انڈوں کا آملیٹ،بریڈ اور مکھن بھی کھایا، ٹائینی بےاختیار کہہ اُٹھےکہ لاہوری حلوہ پوری کا مزا ہی کچھ اور ہے۔
لاہوریئے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے اپنے پسندیدہ ریسلر کے ساتھ مسلسل تصاویر بنواتے رہے، ٹائنی کہتے ہیں کہ انہیں لاہور میں جوپیار اور محبت ملی وہ اسے مدتوں بھلا نہیں پائیں گے۔
اس سے قبل انٹرنیشنل ریسلرز لاہور پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، 20 ممالک کے 25 ریسلرزکا کہنا ہے کہ لاہور پاکستان کا خوبصورت شہر ہے،یہاں کے لوگ خوش اخلاق اور مہمان نواز ہیں، انٹرنیشنل ریسلرز کو لاہوری کھابے بھی بہت پسند آئے ۔