پاکستان
21 مئی ، 2017

آئندہ وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا ،فاروق ستار کا دعویٰ

آئندہ وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا ،فاروق ستار کا دعویٰ

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مردم شماری کے اعداد و شمار صحیح آئے تو آئندہ وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا ۔

حیدر آباد میں سٹی گیٹ سے کوہ نور چوک تک نکالی گئی ایم کیو ایم پاکستان کی حقوق ریلی میں میئر کراچی وسیم اختر،سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ودیگر رہنما شریک ہوئے۔

فاروق ستار نے خطاب میں پی ایس پی کی ریلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مک مکے کی سیاست کرنے والےریلی نکالتے ہیں اور شیلنگ کراکے اسے ختم بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم کی سیاست کرنے والے تقسیم در تقسیم ہوئے،متحدہ کا ووٹ بینک اپنی جگہ پر قائم رہےگا۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ ملین مارچ کا اعلان کریں گے تو بتائیں گے کہ ملین مارچ میں 6صفر ہوتے ہیں، پرامن سیاسی جدوجہد اور احتجاج سے حقوق مانگ رہے ہیں اور حقوق حاصل کریں گے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ایم کیو ایم پاکستان بمبئی بیکر ی کا کیک،شب برات کا حلوہ اور نا ہی حاجی کی ربڑی ہے جو آئے اور کھاجائے ،یہ لوہے کہ چنے ہیں،ہمت ہے تو انہیں چبا کر دکھائو۔

مزید خبریں :