23 مئی ، 2017
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت اختتام ہوا، دو دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 224 ارب روپے بڑھ گئی۔
ایم ایس سی آئی میں شامل کئے جانے سے پہلے تیاریاں تیز ہیں،24 مئی سے پوسٹ کلوز سیشن کا آغا ز ہوگا۔
پاکستان اسٹا ک ایکسچینج میں کاربار کے آغاز سے مثبت رجحان رہا، جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 773 پوائنٹس اضافے سے 52 ہزار 146 پر بند ہوا، کاروبار کے دوران 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10320 ارب روپے ہوگئی۔
اندازے ہیں کہ ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کےپہلے روز کاروباری حجم پانچ گنا تک بڑھ سکتا ہے جس کے پیش نظر اسٹاک انتظامیہ نے 15منٹ کا پوسٹ کلوز سیشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پوسٹ کلوز سیشن کا دورانیہ ریگولر مارکیٹ بند ہونےکے آدھے گھنٹے بعد 15منٹ کے لیے ہوگا۔
سیشن پیر سے جمعرات تک 4بجے سے سوا 4بجے تک جبکہ جمعے کے روز شام 5بجے سے سوا 5بجے تک ہوگا۔