کاروبار
27 مئی ، 2017

رمضان کی آمد، منافع خوری کا جن بوتل سے باہر آگیا

رمضان کی آمد، منافع خوری کا جن بوتل سے باہر آگیا

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوری کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء خورد نوش کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو گئیں۔ رمضان سے قبل 25 روپے کلو میں فروخت ہونے والا آلو اب 40 روپے، پیاز 30 سے 40 ، لیموں نے تو400 روپے فی کلو کےساتھ ہوش ہی اڑا دیئے جبکہ ہری مرچ 60 روپے کلو تک جاپہنچی ۔

پھلوں کی قیمتوں میں 25روپے کلو فروخت ہونے والا تربوز پچاس روپے، آڑو 300 ، آلو بخارا 400، سیب 150،لال سیب 300، چیکو 100، فالسہ 120، آم 120 اور خوبانی 200 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

سبزیوں اور پھلوں میں اضافہ کے بعدبیسن 40 روپے کے اضافے کے ساتھ 140 روپے، چاول 10 روپے اضافہ کے ساتھ 130 دال چنہ 12 روپے اضافہ کے ساتھ 130 اور مرغی کے نرخوں میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیاگیاہے جس پر شہری شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

ہر سال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں استحکام کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں جو دعوؤں تک ہی محدود رہ جاتے ہیں۔ ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر شخص ہی متاثر ہوتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں میں استحکام لانے کے دعوؤں سے باہر نکل کر عملی اقدمات کرے تاکہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء میسر آسکیں۔

مزید خبریں :