پاکستان
31 مئی ، 2017

سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے اختیارات محدود کردیئے

سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے اختیارات محدود کردیئے

سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے اختیارات محدود کرتے ہوئے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو پابند کیا ہے کہ اب اسٹیشن چھوڑنے سے قبل انہیں چیف سیکریٹری سندھ کو آگاہ کرنا ہوگا۔ اس سے پہلے پولیس افسران آئی جی سندھ کو رپورٹ کرتے تھے۔

سندھ پولیس اور ڈی ایم جی افسران کے نام ، نیا ہدایت نامہ جاری ہوا ہے، وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری حکم نامہ کمشنر، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی رینک کے افسران کے نام پر ہے، ہدایت نامے میں تمام افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ اب انہیں اسٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف سیکریٹری سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سے قبل پولیس افسران یہ اجازت آئی جی سندھ سے لیتے تھے، تاہم اب آئی جی سندھ کےیہ اختیارات ختم کردیئے گئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے آئی جی اے ڈی خواجہ کے بارے میں واضح ناپسندیدگی کے بیانات ، سینٹرل پولیس آفس میں بیٹھنے کے اعلانات اور پھر سینئر افسران کی چھٹیوں اور ان کے اسٹیشن چھوڑنے کے فیصلے کے اختیارات بھی لے لیے گئے ہیں۔

حالیہ حکم نامہ پہلے سے موجود اس تاثر کو تقویت دے رہا ہے کہ سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتی۔

مزید خبریں :