کھیل
01 جون ، 2017

ماؤنٹ ایورسٹ پر سالانہ میراتھن کا انعقاد

ماؤنٹ ایورسٹ پر سالانہ میراتھن کا انعقاد

دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سالانہ میراتھن میں پولش ایتھلیٹ نے میدان مار لیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی انٹرنیشنل ایورسٹ ڈے کے موقع پر دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سالانہ میراتھن کا انعقادکیا گیا۔

15 ویں سالانہ ٹینزنگ ہیلری ایورسٹ میراتھن میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کم وبیش150 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

دنیا کے سب سے بلند ترین مقام پر ہونے والی اس میراتھن کے شرکاء کوسطح سمندر سے 5ہزار364میٹر اونچائی پر موجود گورک شپ پوائنٹ سے ریس کا اسٹارٹ لینا تھا اور42اعشاریہ2کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے2 ہزار میٹر نیچے موجود نامچی بازار پر ریس کا اختتام کرنا تھا۔

رواں سال دنیا کی سب سے اونچی میراتھن پولینڈ کے پیوٹر ہرکوگ کے نام رہی جنہوں نے مقررہ فاصلہ4 گھنٹے 38 منٹ میں طے کرکے انعام اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

مزید خبریں :