پاکستان
01 جون ، 2017

بنی گالامیں غیرضروری تعمیرات زیادہ ہوگئی ہیں، چیف جسٹس

بنی گالامیں غیرضروری تعمیرات زیادہ ہوگئی ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں ناجائز تجاوزات اور درخت کاٹنے کی شکایات کے علاوہ مزید مسائل بھی سامنے آئے ہیں، بنی گالہ میں غیر ضروری تعمیرات زیادہ ہوگئی ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ انہیں گرایا جائے یا ریگولیٹ کیا جائے۔

بنی گالا میں ناجائز تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزار عمران خان کے وکیل کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی شکایت یہ تھی کہ بنی گالا میں تجاوزات ہیں اور بوٹینیکل گارڈن میں درخت کاٹے جا رہے ہیں۔

چیف جسٹس کے کہا کہ سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی رپورٹ میں کئی دیگر مسائل بھی سامنے آئے ہیں جس میں غیر قانونی تعمیرات کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے، سوال یہ ہے کہ ان عمارتوں کو گرایا جائے یا ریگولیٹ کیا جائے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ راول ڈیم میں پانی کا مسئلہ بھی ہے، چاہتے ہیں جو مسائل سامنے آئے ہیں ان کا حل نکالا جائے، چیف جسٹس نے کہا بہتر ہے تمام فریقین مل کر مسائل کی نشاندہی کریں۔

عمران خان کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ عدالت کی طرف سے ازخود نوٹس لینے کے بعد بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی میں فرق پڑا ہے۔

کیس کی مزید سماعت اب جون کے تیسرے ہفتے میں ہو گی۔

مزید خبریں :