انٹرٹینمنٹ
02 جون ، 2017

عامر خان نے فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے لیے بڑی ڈیل کرلی  

عامر خان نے فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے لیے بڑی ڈیل کرلی  

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں کام کرنے کے عوض فلم کے مجموعی منافع سے 70 فیصد لیں گے۔

عامر خان بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار ہیں جن کی کئی فلموں نے کئی سو کروڑ کا بزنس کیا ہے جب کہ فلم ’’دنگل‘‘ بھی اب تک دنیا بھر میں 1 ہزار 776 کروڑ کی کمائی کرچکی ہے۔

بالی وڈ اسٹار ز عامر خان ، شاہ رخ خان ، سلمان خان اور اکشے کمار فلموں کی کمائی سے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

اس فہرست میں عامر خان سب سے آگے ہیں جنہوں نے فلم ’’دھوم 3‘‘  کے منافع سے 50 فیصد اور ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کی آمدنی سے 40 فیصد حصہ وصول کیا تھا لیکن اب مسٹر پرفیکشنسٹ نے نئی آنے والی فلم کے لیے سب سے بڑی ڈیل کرلی ہے۔

عامر خان یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی میگا پروجیکٹ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں کام کا معاوضہ فلم کے مجموعی منافع سے 70 فیصد لیں گے اور فلمساز آدتیہ چوپڑا 30 فیصد کے مالک ہوں گے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلمی دنیا میں اب تک یہ سب سے بڑی ڈیل قرار دی جارہی ہے۔

فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں عامر خان کے علاوہ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ 5 جون سے یورپی ملک مالٹا میں شروع ہوگی۔

کترینہ کیف فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے باعث پہلے شیڈول میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

مزید خبریں :