پاکستان
04 جون ، 2017

پاک فوج نے ایل او سی پر جوابی حملے کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے ایل او سی پر جوابی حملے کی ویڈیو جاری کردی

آئی ایس پی آر کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیوں پر جوابی حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوتے ہوئے دیکھےجا سکتے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی کے علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

واقعہ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور تتہ پانی کے مقام پر بھارتی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی کر دیئے تھے۔

مزید خبریں :