Can't connect right now! retry

دنیا
06 جون ، 2017

لندن:اماموں کا برج حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار

لندن:اماموں کا برج حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار

برطانیہ کے اماموں نے لندن برج حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سو تیس سے زائد مساجد کے اماموں نے اپنے مشترکا فیصلے میں لندن برج کے حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کیا۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وہ مانچسٹر اور لندن میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اوران کی ہمدردیاں ہلاک اورزخمی ہونے والے افراد اوران کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ وہ اس سفاکیت کے خلاف ہیں اوراپنے ملک میں اس بربریت پر بے حد غمزدہ ہیں، ایسے حملوں کا کوئی مذہبی اور قانونی جواز نہیں نہ ہماری ہمدردیاں ایسے دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔

 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM