کھیل
09 جون ، 2017

مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ۔

جمعرات کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان چمپئنز ٹرافی کے میچ میں اننگز بریک کے دوران لندن میں ایک تقریب میں مرلی دھرن کو یہ اعزاز دیا گیا۔

مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کےواحد بولر ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں بھی مرلی نے 534 شکار کیے ہیں ۔

لندن کی تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے مرلی دھرن کو اعزازی کیپ دی۔

اس موقع پر مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ ’یہ ان کےلیے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے‘۔

مرلی دھرن سری لنکا کی جانب سے پہلے کرکٹر ہیں جنہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :