10 جون ، 2017
تھر پار کر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دس مور ہلاک ہوگئے، اس ماہ مرنے والے موروں کی تعداد 310ہوگئی۔
تھرپارکر کے علاقہ چیلہار میں رانی کھیت کے باعث 24گھنٹوں کے دوران 10مور مرگئے ہیں۔ ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق علاقے میں درجنوں مور بیمار ہیں۔
رواں ماہ رانی کھیت سے مرنےوالےموروں کی تعداد 310ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقے کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ موروں کو دیکھنے نہیں پہنچا ہے ۔