انٹرٹینمنٹ
10 جون ، 2017

فلم ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم کی گاڑی جھیل میں جاگری

فلم ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم کی گاڑی جھیل میں جاگری

بالی وڈ فلم ’’دنگل‘‘ میں گیتا پھوگاٹ کی کم عمری کا کردار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث جھیل میں جا گری جب کہ واقعے میں اداکارہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

اداکارہ زائرہ وسیم ڈرائیور کے ہمراہ تقریب سے واپسی گھرجارہی تھیں کہ تیزرفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوگئی اور سری نگری کی مشہور ڈل جھیل میں جاگری۔

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اداکارہ اور ڈرائیور کو جھیل سے نکالا جب کہ واقعے میں زائرہ وسیم معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں تاہم ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اداکارہ زائرہ وسیم نے عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ میں گیتا پھوگاٹ کی کم عمری کا کردار ادا کیا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔

جب کہ اداکارہ عامر خان کی ایک اور فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متعدد بار انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

زائرہ وسیم کی والدہ کی پاکستانی ٹیم کے حق میں 3 سال قبل کی گئی پوسٹ پر بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں :