10 جون ، 2017
چالیس ہزار کے پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 12جون کو اسٹیٹ بینک پشاور سے ہوگی، جس کا پہلا انعام 8کروڑ جبکہ دوسرے انعام میں 3کروڑ کے 3انعامات ہیں، دیکھئے کون کون کروڑ پتی بنتے ہیں۔
ترجمان قومی بچت ظہیر عباس کے مطابق 10 اپریل تک خریدے گئے، پریمیئم بانڈز قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔
پریمیئم بانڈ قرعہ اندازی 10 جون کو ہونا تھی لیکن ہفتہ وار چھٹی کے سبب قرعہ اندازی اگلے کاروباری دن یعنی پیر 12 جون کو ہوگی۔
بانڈ پر پہلا انعام 8کروڑ روپے کا ہے جبکہ دوسرے انعام میں 3کروڑ روپے کے 3انعامات ہیں، تیسرا انعام 5لاکھ کے 6سو 60انعامات ہیں۔
پریمیئم پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 10 ستمبر کو منعقد ہوگی۔