پاکستان
10 جون ، 2017

سندھ اسمبلی ،پی پی اور ایم کیو ایم کی تکرار، ایوان بنا مچھلی بازار

سندھ اسمبلی ،پی پی اور ایم کیو ایم کی تکرار، ایوان بنا مچھلی بازار

سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اراکین کے درمیان تکرار ہوئی جس کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

ایک نے کہا، تم نے صرف یہ کیا، کہ کھایا پیا ،ہضم کیا!دوسرے کا جواب تھا، تم نے جس قائد کا کھایا ،اُسی کو چھوڑ دیا!

اس کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان آپس میں یوں اُلجھے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس مچھلی بازار بن گیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ’اشتہاری طنز کیا کہ کھایا پیا ہضم کیا‘جس کا جواب صوبائی وزیر فیاض بٹ نے یوں دیا کہ جس قائد کا کھایا، اُسی کو چھوڑ دیا۔

اس کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان میں وہ گرما گرمی ہوئی کہ ایوان کی کارروائی چوپٹ ہوگئی۔

ایم کیو ایم ارکان کی جانب سے ایوان کو بندکرنے کی دھمکی پر ڈپٹی اسپیکر بھی آگ بگولا ہوگئیں، جواب دیا کہ ایوان کو بند کرنے والے مرگئے۔

مسلم لیگ فنکشنل اور ن لیگ کی خواتین ارکان نے بھی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی، بعد مین اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

 

مزید خبریں :