دنیا
11 جون ، 2017

شہزادی ڈیانا نے اپنی پوری کہانی آڈیو کیسیٹوں میں ریکارڈ کی تھی

شہزادی ڈیانا نے اپنی پوری کہانی آڈیو کیسیٹوں میں ریکارڈ کی تھی

برطانوی شہزادی ڈیانا نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی کی پوری کہانی آڈیو کیسیٹوں میں ریکارڈ کی تھی، برطانوی صحافی نے ڈیانا کے بیانات کے متن شائع کردیئے۔

شہزادی ڈیانا کی سوانح عمری لکھنے والے برطانوی مصنف اینڈریو مارٹن نے کتاب کے نئے ایڈیشن میں ڈیانا کے آڈیو بیانات شائع کیے ہیں۔

برطانوی مصنف کے مطابق شہزادی ڈیانا نے اپنی ازدواجی زندگی کی تلخیوں کے متعلق کئی گھنٹوں کی ریکارڈنگ کرکے وقتاً فوقتا انھیں بھجوائی تھیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق شہزادی ڈیانا نے شہزادہ چارلس کو فون پر کمیلا پارکر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے خود سنا تھا جس کے بعد دونوں کا شدید جھگڑا ہوا تھا ۔

 

مزید خبریں :