11 جون ، 2017
شام کی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی فضائی کارروائی میں مارا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کی سرکاری ٹی وی کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی کو ایک فضائی کارروائی میں ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ اس سے قبل بھی اس قسم کی خبریں متعدد بار آچکی ہیں۔
شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق شمال مشرقی شہر الرقہ میں فضائی کارروائی کی گئی جس میں ابوبکرالبغدادی مارا گیا جب کہ کارروائی میں 7 عام شہری بھی ہلاک ہوئے تاہم ٹیرر گروپس آفیشل میڈیا ونگ نے اب تک البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔
داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو دنیا کا مطلوب ترین دہشت گردی قرار دیا گیا ہے جس کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔