کھیل
11 جون ، 2017

کرسٹیانو رونالڈو جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

پرتگال کے میڈیا نے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے کرائے کی کوکھ (سروگیسی) کے عمل  کے ذریعے جڑواں بچوں کے والد بن جانے کا دعویٰ کردیا۔

دنیائے فٹ بال کے معروف کھلاڑی اور رئیل میڈرڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے حوالے سے پرتگالی میڈیا  نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کرائے کی کوکھ (سرو گیسی) کے عمل کے ذریعے جڑواں بچوں کے باپ بن چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز فٹ بالر کے ہاں بیٹا اور بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جن کے نام ’’ایوا‘‘ اور ’’میٹیو‘‘ ہیں جب کہ سرو گیسی کے عمل کے لیے استعمال ہونے والی خاتون کا نام مخفی رکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار نے رواں سال مارچ میں ہی رونالڈو کے سروگیسی عمل کے ذریعے باپ بننے کا دعویٰ کیا تھا لیکن رونالڈو نے اب تک پرتگالی میڈیا کے دعوے تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں اور ان کی قیادت میں رئیل میڈرڈ نے رواں سال یوئیفا کپ کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے چیمئنز لیگ کا فائنل اپنے نام کیا ہے۔

مزید خبریں :