دلچسپ و عجیب
12 جون ، 2017

انسان بمقابلہ گھوڑا، تیز دوڑ کا منفرد مقابلہ

انسان بمقابلہ گھوڑا، تیز دوڑ کا منفرد مقابلہ

دنیا بھر میں عا م طو ر پرانسان گھو ڑوں پر بیٹھ کر انہیں دوڑاتے دکھائی دیتے ہیں تاہم برطانیہ میں ایک ایسا مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں انسانوں کو تیز ترین رفتار دوڑتے ہوئے گھوڑوں سے ریس جیتنی ہوتی ہے۔

برطانیہ کے ٹاؤن لیلان ورٹائڈ ویل میں انسانوں اور گھو ڑوں کے درمیا ن تیز دوڑ کے منفرد مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔

اس مقابلے میں 50سے زائد گھو ڑوں نے بمعہ گھڑ سوار اور 700 پیدل دوڑنے والے شرکا ء نے حصہ لیا۔

مقابلے کے شرکاء کو 22میل کے فا صلے کو کم سے کم وقت میں طے کر نا تھا۔

انسان بمقا بلہ گھوڑے کے اس دلچسپ مقابلے کا اہتمام 35برسوں سے کیا جا رہا ہے جس میں اب تک صرف دو با ر انسان تیز رفتار گھوڑے کو شکست دینے میں کا میاب ہو سکا ہے۔

مزید خبریں :