12 جون ، 2017
شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ کے مرکزی کردار جیٹھا لال کی اہلیہ دایا نے ڈرامہ چھوڑ دیا۔
بھارتی ٹی وی کا ڈرامہ سیریل ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے جس کی وجہ ڈرامے کے دلچسپ کردار ہیں جس میں جیٹھا لال، دایا ، تارک مہتا اور ببیتا شامل ہیں۔
ڈرامے کے سب سے اہم کردار جیٹھا لال اور ان کی اہلیہ دایا ہیں جن کی اداکاری نہ صرف ڈرامے میں جان ڈال دیتی ہے بلکہ دونوں مداحوں کو بھی بے حد محظوظ کرتے ہیں لیکن اب ان میں سے ایک اہم کردار دایا بھابھی نے ڈرامے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ میں جیٹھا لال کی اہلیہ دایا نے ڈرامے کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دایا نے ڈرامہ سیریل سے عارضی طو پر کنارہ کشی کا فیصلہ حاملہ ہونے کے باعث کیا ہے اور پہلے بچے کی پیدائش کے بعد جلد ہی ڈرامے میں واپسی کریں گی۔
دوسری جانب ڈرامے کے پروڈیوسر بھی اہم کردار کے باعث انہیں کاسٹ سے علیحدہ کرنے کو تیار نہیں ہیں لہٰذا وہ بھی کہانی میں ایسی تبدیلی کرنے کے خواہاں ہیں جس کے ذریعے دایا کو چند روز کے لیے رخصت دی جاسکے۔
ڈرامے میں دایا کا کردار کرنے والی اداکارہ کا اصلی نام ڈشا وکانی ہے اور انہوں نے فنی سفر کا آغاز بی گریڈ فلم سے کیا تھا لیکن جلد ہی چھوٹی پردہ اسکرین پر ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ سے شہرت حاصل کی۔
انہوں نے 2015 میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ مایور پاڈیا سے شادی کی تھی اور ڈرامے میں ان کے بھائی کا کردار کرنے والے سندر حقیقی زندگی میں ان کے دیور ہیں۔