دلچسپ و عجیب
16 جون ، 2017

دنیا کا سب سے لمبا بچہ

دنیا کا سب سے لمبا بچہ

یوں تو ماں باپ کو اپنے بچوں کے قد و قامت کے نہ بڑھنے کی فکر رہتی ہے لیکن بھارت میں ایک ایسا بچہ بھی جس کی عمر آٹھ سال ہے اور اس کے قد بڑھنے کی رفتار عمر کے لحاظ بیحد تیزہے ۔

جی ہاں بھارتی شہرمیرٹھ کی رہائشی 7فٹ 2انچ کی بھارت کی سب سے طویل القامت خاتون شویتھلیناکا کم عمر بیٹابھی اپنی ماں کا نام روشن کرتادکھائی دے رہا ہے۔

کرن نام کی طویل القامت یہ بچہ ابھی صرف آٹھ سال کا ہے اوراتنی سی عمر میں ہی اس کا قد 6فٹ 6انچ تک جا پہنچا ہے ۔

اس کی ماں کا خیال ہے کہ کرن بڑے ہو کر اپنی ماں سے بھی لمبا ہو جائے گا جو نہ صرف مکمل طور پر صحت مند ہے بلکہ اپنے لمبے چوڑے قد کی وجہ سے باسکٹ بال کھیلنے کے شوق میں بھی مبتلا ہے ۔

کرن اور اس کی والدہ کے کپڑے مارکیٹ سے با آسانی نہیں ملتے یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے کپڑے ٹیلر سے خصوصی طور پر سلوانے پڑتے ہیں۔

مزید خبریں :