20 جون ، 2017
شمالی کوریا کی حراست سے رہا ہو کر امریکا پہنچنے والا طالب علم انتقال کر گیا ہے،وار مبیئر نامی 22سالہ طالب علم گزشتہ 15ماہ سے شمالی کوریا میں قید تھا۔
طالب علم کو گزشتہ ہفتے ہی کومے کی حالت میں واپس امریکا روانہ کیا گیا تھا،وارمبیئر کوشمالی کوریا میں پراپیگنڈا سائن چرانے کی کوشش کے جرم میں 15سال کی سزابامشقت قید سنائی گئی تھی۔
شمالی کوریا کے مطابق یہ طالب علم گزشتہ ایک سال سے کومے کی حالت میں تھا اور اسے انسانی ہمددری کی بنیادوں پر رہا کیا گیا تھا۔
وارمبیئر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کی موت کی وجہ دوران قید ’سخت تشدد اور برا برتاؤ بنا ہے۔