پاکستان
21 جون ، 2017

ایان علی وارنٹ گرفتاری کے باجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں

ایان علی وارنٹ گرفتاری کے باجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں

ماڈل گرل ایان علی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں ۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ اگلی سماعت پر پیش ہو سکتی ہیں۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں مطلوب ماڈل گرل ایان علی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئیں، ماڈل گرل کے وارنٹ گزشتہ سماعت پر راولپنڈی کی کسٹم عدالت سے جاری ہوئے تھے ۔

کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت پر جانے کے باعث مقدمہ کی سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی تاہم ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ بینکنگ کورٹ کے جج غضنفر علی کی عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان علی اگلی سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہوسکتی ہیں جبکہ مقدمہ کے اخراج کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اگر وہاں سے فیصلہ ان کے حق میں ہو جاتا ہے تو ایان کی عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی۔

مزید خبریں :