کاروبار
21 جون ، 2017

عید سے پہلے سبزی، چکن اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے

عید سے پہلے سبزی، چکن اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے

عید سے پہلے سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو پر لگنا شروع ہو گئے ،چار دونوں میں چکن کی فی کلو قیمت میں 35 سے 40 روپے تک اضافہ ہوگیا۔

عید سر پرآ گئی، کہیں تیاری ادھوری نہ رہ جائے، سبھی بے چین ہیں، اپنوں کی دعوتوں کی تیاری بھی ساتھ ساتھ جاری ہے، لیکن ایسے میں ایک نئی پریشانی نے آ لیا ہے کہ چکن، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہونے لگیں۔

دو دن پہلے چکن 115 سے 120 روپے کلو تھا، آج 150 روپے ہے، عید تک اور قیمت اوپر جائے گئی۔

دکاندار کہتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ معمول سے زیادہ خریداری ہے ،جہاں وہ ایک کلو چیز خریدتا ہے وہی پانچ کلو لیتا ہے،قیمتیں اوپر نہیں جاتیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید سے مہنگائی پہلی بار نہیں ہورہی ،انتظامیہ ہربار کی طرح اس بار بھی دعوے کرنے کی بجائے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئےاپنا کردار ادا کرے۔

مزید خبریں :