انٹرٹینمنٹ
23 جون ، 2017

امریکی فسادات پر مبنی فلم ’ڈیٹرائٹ‘کی نئی جھلکیاں

امریکی فسادات پر مبنی فلم ’ڈیٹرائٹ‘کی نئی جھلکیاں

سن 1967ء میں امریکا میں ہونے والے فسادات پر مبنی ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’ڈیٹرائٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کیتھرین بیگیلو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1967ء میں پیش آنے والے حقیقی واقعے کے گرد گھوم رہی ہے جب امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں پولیس کے ایک چھاپے کے باعث فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

فلم کی کاسٹ میں جوہن بوییگا، جیک رینر، ول پولٹر، ہناہ مرے، جیکب لیٹیمور اور اینتھونی میکے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

میگن ایلیسن اور کولن ولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :