صحت و سائنس
29 جون ، 2017

لہسن کان کا درد دور کرنے میں مددگار

لہسن کان کا درد دور کرنے میں مددگار

برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درد دور کرنے میں مفید قرار دیدیا۔

برطانوی ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں ختم ہوتی ہے جب کہ سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کو کان میں تکلیف ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں اور جب صبح آپ جاگیں گے تو کان کے درد سے مکمل نجات پاچکے ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ جو جراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کر دیتا ہے۔

اس سے قبل یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہر نے اپنے  مقالے میں شائع کیا تھا۔

اس تحقیق کے ساتھ ہی ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر کسی قسم کی الرجی ہو تو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹرز سے ضرور رجوع کریں جب کہ اس طرح کے نسخے بچوں پر آزمانے سے گریز کریں۔

 

مزید خبریں :