انٹرٹینمنٹ
29 جون ، 2017

شاہ رخ خان کی نایاب تصاویر منظر عام پر

شاہ رخ خان کی نایاب تصاویر منظر عام پر

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان صرف اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے باپ کے ساتھ ایک بہترین بھائی بھی ثابت ہوئے ہیں۔

شاہ رخ خان ان کی اہلیہ اور بچوں کے حوالے سے ساری دنیا جانتی ہے اور اکثر کنگ خان بچوں کے ساتھ مختلف تقریبات اور پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں۔

شاہ رخ فلمی مصروفیات کے باوجود ذمہ دار والد کی طرح بچوں کی اسکول و کالج کی تقریبات میں بھی شریک ہوتے ہیں لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ کنگ خان کی ایک بڑی بہن شہناز لالہ رخ خان بھی ہیں جنہوں نے انہیں پالا پوسا پے۔

56 سالہ شہناز لالہ رخ خان والدین کے انتقال کے باعث صدمے سے دوچار ہوگئی تھیں اور ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں لیکن طویل ترین علاج کے بعد وہ بیماری سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

شہناز لالہ رخ خان بھائی شاہ رخ کے ساتھ ان کے گھر ’’منت‘‘ میں ہی رہائش پذیر ہیں جب کہ کنگ خان کے برے دنوں میں بڑی بہن نے ان کا ساتھ دیا۔

بہن کے بیمار ہونے پر شاہ رخ نے اچھے بھائی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان کے علاج کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی ہے۔

کنگ خان بڑی بہن کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں اور دنیا کے مہنگے ترین ڈاکٹروں سے علاج کراتے ہیں۔

شہناز خان تقریبات اور میڈیا سے ہمیشہ سے ہی دور رہی ہیں اسی لیے کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں شاہ رخ خان کی بچپن کی چند تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں انہیں بڑی بہن نے اپنی گود میں لیا ہوا ہے جب کہ ایک اور تصویر میں ان کی بہن شہناز لالہ رخ خان والدین کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ان تصاویر کو کنگ خان کی نادر و نایاب تصاویر کہا جاسکتا ہے جس میں ان کی پوری فیملی کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :