دنیا
03 جولائی ، 2017

اسنوڈن نے اسامہ کے زندہ ہونے کا دعویٰ کردیا

اسنوڈن نے اسامہ کے زندہ ہونے کا دعویٰ کردیا

امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے منحرف رکن ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ اور خیریت سے جزیرہ بہاماس میں ہیں۔

ماسکو میں ایک انٹرویو میں ایڈورڈ اسنوڈ ن نے متنازع دعوے میں کہا کہ ان کو حاصل ہونے والی کچھ خفیہ معلومات کے مطابق اسامہ بن لادن اب بھی زندہ ہے۔

روس میں پناہ لینے والے اسنوڈن نے اسامہ کے متعلق دعویٰ ایک روسی اخبار سے انٹرویو میں کیا۔

اسنوڈن نے کہا کہ اسامہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ سی آئی اے کی جانب سے باقاعدہ ادائیگیوں کی وجہ سے وہاں شاندار اور پر تعیش زندگی گزار رہا ہے۔

اسنوڈن نے کہا کہ سی آئی اے نے القاعدہ کے سابق رہنما کی جعلی موت کا شور مچایا جبکہ وہ دراصل بہاماس کے ایک نامعلوم مقام پر اپنے خاندان کے ساتھ منتقل ہوا تھا۔

مزید خبریں :