Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
05 جولائی ، 2017

معروف بھارتی اداکارہ کی داڑھی مونچھ میں ناقابل شناخت تصویر وائرل

معروف بھارتی اداکارہ کی داڑھی مونچھ میں ناقابل شناخت تصویر وائرل

بالی وڈ میں بااثر اداکاری سے اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ ودیا بالن اب ایک مرتبہ پھر نئے کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرنے والی اداکارہ ودیا بالن نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کوئی عمررسیدہ شخص ہے، لمبے بال، لمبی داڑھی اور مونچھ کے ساتھ چہرے پر عینک دیکھ کر کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ کسی خاتون کی تصویر ہے۔

ودیا بالن نے اپنی شیئر کردہ تصویر کے ساتھ لکھا کہ پہلی مرتبہ اس قسم کا یہ میرا کردار ہے جو صرف اسٹیج پلے کے لئے ہے جب کہ ودیا نے اس اسٹیج پلے کا نام بھی لکھا لیکن وہ اتنا پیچیدہ ہے کہ اسے سمجھنا آسان نہیں۔

ودیا بالن نے اپنے کیرئیر کا آغاز معروف ٹی وی شو ہم پانچ سے کیا جس کے بعد انہوں نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم پرنیتا سے فلم نگری میں قدم رکھا۔

ودیا نے ڈرٹی پکچر، عشقیہ، ہماری ادھونی کہانی اور بھول بھلیا جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید خبریں :