صحت و سائنس
06 جولائی ، 2017

بالوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے والی غذائیں

بالوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے والی غذائیں

بالوں کی خوبصورتی کا خیال ہر ایک کو ہوتا ہے اور مرد و خواتین دونوں ہی اپنے بال خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے ہم آپ کو کچھ ایسے گھریلو طریقے بتارہے ہیں جس سے آپ اپنے بالوں کو مزید خوبصورت بناسکتے ہیں۔

بالوں کی ہر لڑی سیلز پر مبنی ہوتی ہے جو کہ پروٹین جسے کیراٹین کہا جاتا ہے اسے فراہم کرتی ہے۔ بالوں کو مسلسل وٹامن اور معدنیات سے نشوونما کی ضرورت ہوتی ہے جس کی مدد سے بال لمبے گھنے اور مضبوط بنتے ہیں۔

بالوں کو حسین بنانے کے لیے ماہرین نے کچھ ایسی غذاؤں کا انکشاف کیا ہے جو آپ کے بالوں کو مکمل طور پر صحت مند اور مزید دلکش بناتی ہیں۔

انڈہ:

بالوں کی بنیادی ضرورت پروٹین ہے جس پر ان کی خوبصورتی کا انحصار ہوتا ہے۔ پروٹین کے لیے ضروری ہے کہ انڈہ اپنی غذا میں شامل کریں کیونکہ انڈہ کھانے سے جسم میں پروٹین کی مقدار بڑھتی ہے جو کے خالص اور قدرتی طور پر پروٹین سے بھر پور ہے۔ اس سے بال لمبے اور گھنے ہوتے ہیں۔

پالک:

پالک آئرن کی فراہمی میں مددگار ہے یہاں یہاں تک کے جسم میں اگر معدنی قوت اور آئرن کی مقدار کم پائی جائے تو اس کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

آئرن کی کمی بالوں کی نشوونما کو روکتی ہے اور ساتھ ہی بال کمزور ہوکر گرنے لگتے ہیں۔ آئرن کی کمی کے باعث بالوں کی جڑوں میں آکسیجن اور نیوٹریشن کی فراہمی نہیں پہنچ پاتی جس سے فولیسلز بالوں کی لٹوں کو کمزور کردیتے ہیں۔

لیموں کا رس:

غذائی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک لیمو وٹامن سی حاصل کرنے کے لیے مفید ہے۔ ایک گلاس لیمو پانی پینے سے وٹامن سی کی فراہمی وافر مقدار میں حاصل ہوتی ہے جو دماغ کی باریک شریانوں کو بالوں سے جوڑتی ہیں جو کہ بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ نارنجی میں بھی وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔

بادام اخروٹ اور السی کا بیج:

ماہرین کے مطابق بادام اور اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ کمزور اور پتلے بالوں کو مضبوط اور گھنا کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ السی کے بیج میں بھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔

گندم:

گندم میں وافر مقدار میں بائیوٹن پایا جاتا ہے۔ اس سے آئرن اور زنک اور وٹامن بی بھی حاصل ہوتا ہے۔ بائیوٹن کی ضرورت سیلز کو پھیلانے کے لیے درکار ہوتی ہے جو کہ اماینو ایسڈ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس کے تحت بالوں کی نشوونما حاصل ہوتی ہے۔

گاجر کا جوس:

گاجر کا جوس تیزی سے بالوں کی قوت مدافعت کو بڑھا کر انہیں لمبا ہونے میں مدد دیتا ہے ۔ اس کی وجہ سے جسم میں ٹشوز تیزی سے بڑھتے ہیں۔ جسم میں وٹامن اے کی مقدار سیلز کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ناشپاتی:

وٹامن ای خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اس میں موجود فولیسلز کو بالوں کو لمبا کرنے کے لیے مدد کرتے ہیں۔ یہ تیل اور پی ایچ لیول کو متوازن کرتا ہے تاکہ اگر اس میں زیادتی ہوجائے تو یہ بالوں کی نشوونما کو نہ روک سکے۔