پاکستان
08 جولائی ، 2017

برہان وانی و دیگر کی قربانیاں کشمیریوں کے عزم کا مظہر: آرمی چیف

راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں ان کے عزم کا مظہر ہیں۔

کشمیری حریت کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی پر اپنے بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق حاصل ہے۔

یار رہے کہ کشمیریوں میں مقبول نوجوان حریت کمانڈر برہان وانی کو گزشتہ برس بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شہید کر دیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں تیزی آگئی تھی۔

کشمیر میں ہونے والے مظاہروں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 80 سے زائد کشمیری شہری شہید ہوئے جب کہ متعدد افراد پیلٹ گنز سے زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی۔

کشمیری حریت قیادت کی اپیل پر آج کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ حریت قیادت نے 7 سے 13 جولائی تک ہفتہ شہادت بھی منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ برہان وانی کے آبائی گاؤں ترال کی جانب آج مارچ بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :