صحت و سائنس
08 جولائی ، 2017

نیند کی کمی سے امراض قلب سمیت دیگر امراض کا خدشہ

نیند کی کمی سے امراض قلب سمیت دیگر امراض کا خدشہ

نیند کی کمی جہاں انسان کی صحت کو خراب کرتی ہے وہیں نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سے جان لیوا امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

بیشتر تحقیقوں کے مطابق مضر صحت غذاؤں سے روک تھام صحت کو بہتر رکھتی ہے لیکن اچھی صحت کا تعلق صرف غذا سے نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے نیند کا مکمل ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔

دل کے دورے کا خدشہ:

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیند کی کمی کی وجہ سے دل کے امراض اور ہارٹ فیل کا خدشہ دُگنا ہوجاتا ہے جس سے آپ کی جان بھی جاسکتی ہے جب کہ نیند پوری نہ کرنے والے شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریضوں کو یہ خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

دماغی قوت کا متاثر ہونا:

گرفٹ یونیورسٹی اور مردوچ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق رات دیر تک موبائل فون کا استعمال کرنا آنکھوں کو کمزور کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ نیند کو مکمل طور پر کم کرتا ہے۔

اسی وجہ سے سو کر اٹھنے کے باوجود آپ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں جس سے دماغی قوت بھی کمزور ہوتی ہے۔

معدے کی کمزوری:

رات کو دیر سے سونا نظام ہاضمہ کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے الٹی متلی کی شکایت بھی ہوتی ہے۔ نیند کی کمی معدے کو کمزور کردیتی ہے جس کی وجہ سے غذا کا بھی کم ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :