انٹرٹینمنٹ
09 جولائی ، 2017

سنجے دت نے اجے دیوگن کی وجہ سے فلم چھوڑ دی

سنجے دت نے اجے دیوگن کی وجہ سے فلم چھوڑ دی

بالی وڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت نے اجے دیوگن کو فلم میں شامل کئے جانے کی وجہ سے فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

معروف ہدایت کار اندرا کمار نے سنجے دت کو جیل سے رہائی کے بعد فلم ’’دھمال‘‘ کے تیسرے سیکوئل ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں کاسٹ کیا تھا لیکن سنجے دت نے فلم میں ذومعنی جملوں کے استعمال کا بہانہ بنا کر فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت  نے فلم  کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار ذو معنی جملوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اجے دیوگن کو فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ سے  کیا۔

بالی وڈ کے سنجو بابا فلم "ٹوٹل دھمال" میں اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بعد کی مشکلات سے بچنے کے لیے فلم کی کاسٹ سے علیحدگی کو ہی عافیت سمجھا۔

فلم کے اسکرپٹ میں تمام اداکاروں کا ان کے کردار کی برابری کی سطح پر رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سنجے دت اور اجے دیوگن نے فلم ’’ہم کسی سے کم نہیں‘‘، ’’ایل او سی کارگل‘‘ اور ’’سن آف سردار‘‘ سمیت 12 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

مزید خبریں :