10 جولائی ، 2017
جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ مریم نواز شریف نے جے آئی ٹی میں جعلی دستاویزات جمع کرائی جو ایک جرم ہے۔
جے آئی ٹی کی 10جلدوں پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ،جس میں کہا گیا کہ یہ جعلی دستاویزات حقائق کو توڑنے مروڑنے کے لیے دی گئیں، ان جعلی دستاویزات پر حسین نواز، مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کے بھی دستخط ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی غلط نکلا کہ وہ ایوان فیلڈ پراپرٹیز کی ٹرسٹی ہیںجبکہ وہ اس جائداد کی مالک نکلی ہیں۔
جے آئی ٹی کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ مریم، حسین اور کیپٹن صفدر نے حقائق چھپانے والی دستاویزات پر دستخط بھی کیے۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ حسن نواز نے بھی سپریم کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔