پاکستان
14 جولائی ، 2017

الیکشن کمیشن کو غیر ملکی فنڈنگ کیس سننے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن کو غیر ملکی فنڈنگ کیس سننے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کو غیر ملکی فنڈنگ کیس سننے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس سننے سے متعلق الیکشن کمیشن کے 8 مئی کے فیصلے کو بھی چیلنج کر رکھا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سننا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں ہے لہٰذا عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کو اس کیس کی سماعت سے روکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس 2014 سے چل رہا ہے جب کہ ہائیکورٹ پہلے بھی یہ کیس الیکشن کمیشن کو واپس بھیج چکی ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :