پاکستان
14 جولائی ، 2017

انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان اور طاہرالقادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان اور طاہرالقادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھرنے کے دوران ریڈ زون میں توڑ پھوڑ، سرکاری ٹی وی پر حملے اور ایس ایس پی کو زخمی کرنے کے الزام کے مقدمے میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی جائیداد کی قرقی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مقدمے میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

جب کہ عدالت نے جائیداد کی قرقی کے لیے پولیس اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

جب کہ مشتعل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم میں  3 افراد جاں بحق 560 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :