پاکستان
17 جولائی ، 2017

چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی 5 روز کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور

چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی 5 روز کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور

سیشن عدالت نے چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

عدالت نے ظفرحجازی کو آج ہی ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کئے۔

اس سے قبل ظفرحجازی نے 13 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 4 روز کے لئے راہداری ضمانت حاصل کی تھی جب کہ عدالت نے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید خبریں :