19 جولائی ، 2017
پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کمرہ عدالت میں نیند کے مزے لیتے رہے اور خراٹے لینے پر انہیں ہلا کر اٹھایا گیا۔
پاناما کیس میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی کے علاوہ شیخ رشید بھی فریق ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کیے۔
مسلسل تیسرے روز پاناما کیس کی سماعت نے شاید شیخ رشید کو اتنا تھکا دیا کہ وہ کمرہ عدالت میں سونے پر مجبور ہوگئے۔
سماعت کے دوران وکلا دلائل دیتے رہے اور شیخ رشید زور دار خراٹوں کے ساتھ نیند کے مزے لیتے رہے۔
خراٹے لینے پر ان کی برابر کی نشست پر موجود شخص نے انہیں ہلایا تو وہ فوراً اٹھ گئے۔
یہی نہیں بلکہ کمرہ عدالت میں شیخ رشید کے علاوہ نذر محمد گوندل، فیصل کریم کنڈی اور طاہرہ اورنگزیب بھی نیند کے مزے لیتے رہے۔