پاکستان
19 جولائی ، 2017

پاناما کیس میں وزیراعظم کو بھولا بھالا کر کے پیش کیا جارہا ہے، سراج الحق

پاناما کیس میں وزیراعظم کو بھولا بھالا کر کے پیش کیا جارہا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم کو بھولا بھالا کر کے پیش کیا جارہا ہے۔

پاناما کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران آج بھی شریف خاندان کے وکلا کے پاس کوئی دلائل نہیں تھے تاہم وزیراعظم کو بھولا بھالا کر کے پیش کیا جارہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آج عدالتیں آزاد ہیں اور پوری قوم سپریم کورٹ کی پشت پر ہے، کیا پاکستان میں آئندہ جمہور کی حکمرانی ہوگی یا بادشاہت کی اس کا پتا چل جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قوم کے خزانے کو خالی کردیا ہے جب کہ پاناما کیس میں شریف خاندان کے وکلا کمزور کیس پیش کر رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کیس ایک ہفتے میں مکمل ہو اور قوم کو جلد خوشخبری ملے، اگر آرٹیکل 62 اور 63 کی روشنی میں پاناما کیس کا فیصلہ آیا تو یہ لوگ نااہل ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :