20 جولائی ، 2017
قطری شہزادے کا ایک اور خط سامنے آگیا ،شیخ حمد بن جاسم آل ثانی کا نیا خط 17جولائی کو لکھا گیا جو قطری وزارت عدل کے لیٹر ہیڈ پر ہے۔
ذرائع کے مطابق شہزادے کے خط کی تصدیق قطری وزارت خارجہ نے کی ہے،حمد بن جاسم کا خط جے آئی ٹی کو موصول ہوگیا ہے جو سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔
قطری خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ،جس کے متن میں شیخ حمد نے ایک بار پھر جے آئی ٹی کو دوحا آنے کی دعوت دی ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کو ملاقات کے لئے پہلے جو خط بھجوایا تھا اس کے جواب کا انتظار کررہا ہوں، جے آئی ٹی آئندہ ہفتے دوحا آکر میرے پہلے دو خطوط کی تصدیق کرسکتی ہے۔
خط میں قطری شہزادے نے یہ بھی کہا کہ یقین دہانی کرائی جائےکہ مجھ پر پاکستانی قانون کا اطلاق نہیں ہوگا۔