پاکستان
20 جولائی ، 2017

قومی اسمبلی کو نئے وزیراعظم کیلئے تیاری شروع کردینی چاہیے، نعیم الحق

قومی اسمبلی کو نئے وزیراعظم کیلئے تیاری شروع کردینی چاہیے، نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو اگلے ہفتے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرنا پڑے گا اس لئے قومی اسمبلی کو ابھی سے تیاری شروع کردینی چاہیے۔

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پاس کوئی آپشن نہیں رہا سوائے اس کے کہ نواز شریف کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل کردیا جائے۔

نعیم الحق نے کہا کہ قومی اسمبلی کو تیاری شروع کردینی چاہیئے، پارلیمنٹ کو اگلے ہفتے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرنا پڑے گا، نواز شریف کے جانے کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں آئے گا یا نئے انتخابات ہوں گے اس کا فیصلہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے پارلیمنٹ میں ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ میڈیا پر یہ بحث نہیں ہورہی کہ نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے دو مرتبہ جھوٹ بولا جو اب پکڑا جاچکا ہے جب کہ وزیراعظم کا سب سے بڑا جرم قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کل سیالکوٹ میں کی گئی  تقریر سے ان کی ذہنی حالت پر شبہ ہوا، انہوں نے ایل او سی پر فائرنگ کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔

 

مزید خبریں :