پاکستان
21 جولائی ، 2017

سامیعہ قتل کیس، رکن پارلیمنٹ نازشاہ کا وزیر اعظم کوخط

سامیعہ قتل کیس، رکن پارلیمنٹ نازشاہ کا وزیر اعظم کوخط

سامیعہ شاہد قتل کیس میں پیش رفت کے لیے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

نازشاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے قانونی کارروائی تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سامیعہ شاہد کے لواحقین کو انصاف دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

واضح رہے کہ بریڈ فورڈ ویسٹ کی رہائشی سامیعہ شاہد کوگزشتہ سال جولائی میں قتل کردیا گیا تھا اور سامیعہ شاہد کا سابقہ شوہر چودھری شکیل قتل کے الزام میں گرفتار ہے۔

مزید خبریں :