پاکستان
01 اگست ، 2017

نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست کے درمیان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔

این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا جب کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید خبریں :