پاکستان
01 اگست ، 2017

جمہوریت کا عمل آج دوبارہ پٹڑی پر چل پڑا ہے، نومنتخب وزیراعظم

جمہوریت کا عمل آج دوبارہ پٹڑی پر چل پڑا ہے، نومنتخب وزیراعظم

نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا عمل آج دوبارہ پٹڑی پر چل پڑا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کی کرسی سیاست کی میراث سمجھی جاتی ہے لیکن یہ مسلم لیگ (ن) ہی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی میں سے کسی شخص نے نہیں کہا کہ وہ اس کرسی تک پہنچنا چاہتا ہے، پارٹی قیادت نے جس شخص کا انتخاب کیا آج وہ یہاں کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں ملک کا وزیراعظم ہوں اور اس نشست کے بوجھ کا پتا ہے، کام کرنے آیا ہوں سیٹ گرم کرنے نہیں، میں 45 دن میں 45 مہینوں کا کام کروں گا۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ آج اس ایوان کا سب سے بڑا کام یہ ہے ایوان اپنی عزت و تقدس کو بحال کرے، ہمیں آئین کے مطابق چلنا ہے، حکومت، اپوزیشن، فوج اور عدلیہ سب ایک کشتی میں سوار ہیں، اگر کشتی میں چھید ہوگا توسب ڈوب جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے وعدے کے مطابق کراچی پیکیج پر عمل درآمد کیا جائے گا، ہم نے کراچی کو امن و امان دیا، اب وہاں ترقی کی ضرورت ہے، کراچی میں انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے علاوہ وہاں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کی خدمت کی جس کی گواہی عوام دیں گے اور سابق وزیراعظم کا قصور یہ تھا کہ 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائے، ہم گواہ ہوں گے کہ نواز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی، اس عدالت سے بڑی عدالت لگے گی جہاں کوئی جے آئی ٹی نہیں ہوگی اور وہاں گواہی دیں گے کہ نواز شریف پر کوئی کرپشن چارج نہیں ہے۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جو کمایا محنت سے کمایا اور سب کے سامنے کمایا، سیاست سے پہلے بھی رہن سہن اعلیٰ معیار کا تھا اور بہت اثاثے تھے، الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ پر الزامات ثابت کریں۔

مزید خبریں :