کاروبار
08 اگست ، 2017

کراچی: شوگر ملوں سے چینی کی سپلائی بدستور بند، قیمت میں اضافہ

کراچی: شوگر ملوں سے چینی کی سپلائی بدستور بند، قیمت میں اضافہ

کراچی میں شوگر مل مالکان کی ہڑتال کے باعث چینی کی سپلائی مسلسل ساتویں روز بھی بند رہی۔

نمائندہ جیونیوز کے مطابق جوڑیا بازار میں چینی کی سپلائی صرف گوداموں سے ہورہی ہے،  اگرچہ ملوں میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں جو ملکی ضرورت سے کہیں زیادہ ہے اس لیے حکومت نے تین لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے لیکن ابھی تک اس کا نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا۔

نمائندہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت مذید کم ہوئی ہے اس لیے ملرز  چینی کی برآمد پر حکومت سے سبسڈی مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب سپلائی روک کر ملرز مقامی قیمت کو بڑھا رہے ہیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق  ایکس مل ریٹ 53 روپے مانگا جارہا ہے، قیمت ہول سیلز مارکیٹ میں بھی بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز چینی ایک روپے اضافے سے 56 روپے جب کہ ریٹیل 60 روپے تک فروخت ہورہی ہے اور سپلائی بحال نہ ہوئی تو ہول سیل ریٹ اور بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ریٹیل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کے مطابق کمشنر لسٹ میں  قیمت 51 روپے درج ہے۔

مزید خبریں :