Time 15 اگست ، 2017
پاکستان

خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ہیں، ضیاءاللہ آفریدی

پشاور: تحریک انصاف کے منحرف رہنما ضیاءاللہ آفریدی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کرنے کے عمران خان کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

جیونیوز کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رہنما ضیاءاللہ آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کرنے اور احتساب کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، عمران خان کو چیلنج دیتا ہوں کہ کرپشن کے معاملے پر میرے ساتھ مناظرہ کریں۔

ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ صوبے سے باہر کے لوگوں کو بینک نے اربوں کے قرضے دیئے، بینک آف خیبر کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ایک دوسرے کو بچا رہے ہیں، بینک کے اربوں روپے کے نقصان میں پرویز خٹک ملوث ہیں، اس معاملے پر جلد دھرنا دوں گا۔

ضیاءاللہ آفریدی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر بھی الزام عائد کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ خیبربینک میں ملازمین کی غیرقانونی بھرتیوں میں پرویز خٹک ملوث ہیں، راشد خان اور پرویز خٹک عمران خان کے فرنٹ مین ہیں، اگر عمران خان میں جرات ہے تو اپنے وزیراعلیٰ کو احتساب کے لیے پیش کریں۔

ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بینک آف خیبر کے ایم ڈی کی تقرری غیرقانونی ہوئی ہے، بینک سے متعلق 13 الزامات میرے نہیں بلکہ صوبائی اسمبلی کی کمیٹی کے ہیں۔

ضیاء اللہ آفریدی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر بھی الزامات عائد کیے۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق کرسی بچانے کے لیے کے پی کے بینک کو ڈبو رہے ہیں۔

ابھی کسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، ضیاءاللہ آفریدی

ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے رکارڈ میں تحریک انصاف کا ایم پی اے ہوں، کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، مشاورت کے بعد کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔

مزید خبریں :