Time 22 اگست ، 2017
پاکستان

شریف خاندان اور اسحاق ڈار آج بھی نیب میں پیش نہ ہوئے

اسلام آباد: شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار طلب کیے جانے کے باوجود آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

نیب نے شریف خاندان کو اس سے قبل بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے لیکن شریف خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جب کہ نوازشریف نے اپنی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کررکھی ہے اور نیب کو اس پر فیصلہ آنے تک پیش نہ ہونے کے فیصلے سے بھی آگاہ کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں حسن، حسین نواز اور مریم نواز کو آج طلب کیا تھا۔

جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج نیب میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

نیب حکام کا کہنا تھا کہ شریف فیملی آج بھی پیش نہ ہوئی تو رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کریں گے اور عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

مزید خبریں :