پشاور میں ڈینگی سے ہلاک مریضوں کی تعداد 10 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 184 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ڈینگی سے ہلاک مریضوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ 

ایک ماہ کے دوران اب تک لگ بھگ دو ہزار افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں چار سو مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پشاور کا علاقہ تہکال ہے جہاں صوبائی حکومت کی گھر گھر اسپرے اور اس مرض کے پھیلاؤ کا سبب بننے والے لاروا کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ڈینگی سے متاثرہ سب سے زیادہ مریض پشاور میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد ڈیڑھ سو سے زیادہ ہے جبکہ ایبٹ آباد، صوابی اور مردان سے بھی مریض سامنے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے تہکال کے شہریوں نے ڈینگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور حکومت پنجاب سے میڈیا کے ذریعے اپیل کی وہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے۔ 

حکومت پنجاب نے عوامی اپیل پر کارواں صحت کے نام سے تین موبائل ٹیمیں پشاور بھیجیں جو وہاں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے میں سرگرم ہیں۔

مزید خبریں :